بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

کراچی میں فرانس کا قونصل خانہ مستقل بند کردیا گیا

SerialKiller

فوٹو فائل

کراچی میں فرانس کا قونصل خانہ مستقل طور پر بند کردیا گیا۔

فرانسیسی قونصل خانے کی جانب سے قونصل خانے کو مستقل بند کرنے کا باقاعدہ طور پر اعلان کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے فرانسیسی قونصل خانے نے کراچی کیلئے ’’الوداع کراچی‘‘ کا پیغام بھی دیا جبکہ قونصل خانے سے فرانس اور یورپی یونین کے پرچم اتار دیے گئے ہیں۔

مزید براں فرانسیسی قونصل خانے کی جانب سے دوستوں اور شراکت داروں کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی میں تعینات فرانس کے قونصل جنرل الیگژز نے فرانس کے قومی دن کے پرمنعقدہ تقریب سے خطاب میں کہا تھا کہ فرانسیسی حکومت نے بجٹ کی وجوہات کی بنا پر کراچی میں قونصل جنرل کے دفتر کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

2026-08-30 9
Advertisement
Advertisement
Advertisement
×