بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

کولمبیا میں زلزلے سے جانی نقصان، وزیراعظم شہباز شریف کا اظہارِ افسوس

SerialKiller

فوٹو: فائل

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کولمبیا میں شدید زلزلے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے وہ کولمبیا کے صدر ابیلاردو ڈی لا ایسپرییلا، کولمبیا کے عوام اور ان تمام خاندانوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں جنہوں نے اس سانحے میں اپنے پیاروں کو کھو دیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہماری دعائیں زلزلے میں زخمی ہونے والے افراد اور اس سانحے سے متاثر ہونے والے تمام لوگوں کے ساتھ ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اس مشکل اور آزمائش کی گھڑی میں کولمبیا کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

2026-08-11 22
Advertisement
Advertisement
Advertisement
×