بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

کوڑا ٹیکس کی وصولی سخت، ادائیگی تک پراپرٹی کا این او سی جاری نہ کرنے کا فیصلہ

SerialKiller

کوڑا ٹیکس کی وصولی کیلئے ایکسائز کا بڑا فیصلہ، این او سی کے قوانین تبدیل

لاہور: کوڑا ٹیکس کی وصولی کو یقینی بنانے کے لیے شہریوں پر نئی شرط عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نئے طریقہ کار کے تحت متعلقہ ٹیکس کی ادائیگی مکمل ہونے تک پراپرٹی کے لیے این او سی جاری نہیں کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق اس سے قبل این او سی کے اجرا کے لیے بنیادی طور پر پراپرٹی ٹیکس کی کلیئرنس کو مدنظر رکھا جاتا تھا، تاہم اب سینی ٹیشن فیس کی ادائیگی بھی لازمی قرار دی جا رہی ہے۔

محکمہ ایکسائز کو کوڑا ٹیکس کی وصولی کی ذمہ داری ملنے کے بعد سینی ٹیشن فیس کی وصولی کو بھی یقینی بنانے کے لیے یہ اقدام کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق اس نئے نظام کے تحت 50 لاکھ سے زائد پراپرٹیز سے مجموعی طور پر 82 ارب روپے سے زیادہ کی رقم وصول کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کوڑا ٹیکس کی مد میں تقریباً 40 ارب روپے جبکہ پراپرٹی ٹیکس کی مد میں 42 ارب روپے سے زائد وصول کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔

ایکسائز حکام کا کہنا ہے کہ نئے فیصلے پر عملدرآمد رواں ماہ سے شروع کیا جائے گا، جس کے بعد متعلقہ ٹیکسز کی ادائیگی کو پراپرٹی کے این او سی کے اجرا سے منسلک کردیا جائے گا۔

نئے اقدام کا مقصد ٹیکس اور سینیٹیشن فیس کی وصولی میں بہتری لانا اور مقررہ مالی اہداف کے حصول کو یقینی بنانا ہے۔

2026-10-06 21
Advertisement
Advertisement
Advertisement
×