بھارت: بالی وڈ اداکار سلمان خان کو ایک تقریب میں دیکھ کر مداح پریشان ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان نے حال ہی میں ممبئی میں 'سلم ری ہیبیلی ٹیشن اتھارٹی' (SRA) کی جانب سے منعقدہ ایک سرکاری تقریب میں شرکت کی۔
اداکار نے اس موقع پر اتھارٹی کے نئے 'ڈیٹا کلیکشن اینڈ ویریفکیشن سپورٹ سینٹر' (آئی ٹی سرور روم) کا افتتاح کیا۔
تاہم تقریب میں سلمان خان اپنے دبنگ اسٹائل کی وجہ سے نہیں بلکہ کمزور نظر آنے کی وجہ سے موضوع بحث بن گئے۔
2026-07-19 74










