بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

گرامر پبلک سکول کا ایک اور اعزاز، میٹرک بورڈ امتحانات میں سو فیصد کامیابی

SerialKiller

فوٹو: فائل

راولپنڈی: بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی کے جاری کردہ میٹرک امتحانات کے نتائج کے مطابق گرامر پبلک سکول، سید پور روڈ، سیٹلائٹ ٹاؤن نے مسلسل ایک اور سال سو فیصد کامیابی حاصل کر کے اپنی شاندار تعلیمی روایت برقرار رکھی۔

سائنس گروپ میں عنایہ ندیم نے 1160 نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ ایمل وسیم اور مائرہ میمونہ راجپوت نے 1150 نمبروں کے ساتھ مشترکہ دوسری اور ایشل فرحان نے 1132 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اس گروپ میں 44 طالبات نے A+، 17 نے A اور 7 نے B گریڈ حاصل کیے۔

بوائز برانچ میں اویس عاصم نے 1151 نمبر لے کر پہلی، محمد عبداللہ نے 1147 نمبر کے ساتھ دوسری جبکہ محمد رضا عطاری نے 1140 نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔ مجموعی طور پر 33 طلبہ نے A+، 17 نے A اور 7 نے B گریڈ حاصل کیے۔

جنرل گروپ میں لائبہ اظہر نے 1060 نمبر حاصل کر کے پہلی، نور زینب نے 898 نمبر کے ساتھ دوسری جبکہ عیشال عمر نے 869 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

گرامر پبلک سکول کے ایڈمنسٹریٹر شمیم حیدر سید نے اس شاندار کامیابی پر طلبہ، طالبات، اساتذہ اور والدین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سکول ہمیشہ کی طرح آئندہ بھی معیاری تعلیم اور بہترین نتائج کی اپنی روایت برقرار رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ سکول کی پالیسی کے مطابق کسی بھی طالب علم کا داخلہ نہیں روکا جاتا بلکہ تمام طلبہ و طالبات کو یکساں مواقع اور رہنمائی فراہم کی جاتی ہے، جس کا ثمر سو فیصد کامیابی کی صورت میں سامنے آیا۔

2026-08-07 60
Advertisement
Advertisement
Advertisement
×