بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس 3 ہزار 994 پوائنٹس اضافے سے بند

SerialKiller

اکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی،

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال رہا اور حصص کی خریداری کے باعث مارکیٹ میں نمایاں تیزی دیکھنے میں آئی۔ کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 3 ہزار 994 پوائنٹس کے بڑے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 72 ہزار 13 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

کاروباری دن کے آغاز سے ہی اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان غالب رہا۔ ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس ایک ہزار 222 پوائنٹس بڑھ کر ایک لاکھ 69 ہزار 240 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔

ٹریڈنگ کے دوران تیزی کا سلسلہ جاری رہا اور اختتام پر انڈیکس میں مجموعی طور پر 3 ہزار 994 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز بھی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان برقرار رہا تھا، جب ہنڈرڈ انڈیکس ایک ہزار 454 پوائنٹس اضافے کے بعد ایک لاکھ 68 ہزار 18 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

2026-11-04 61
Advertisement
Advertisement
Advertisement
×