بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وفاقی وزیر چودھری سالک حسین کو الزامات پر ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا،

SerialKiller

مریم نواز کا وفاقی وزیر چودھری سالک حسین کو ہرجانے کا نوٹس، ثبوت پیش کرنے کا مطالبہ

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وفاقی وزیر چودھری سالک حسین کی جانب سے عائد کیے گئے الزامات پر انہیں ہرجانے کا قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے۔

اس سے قبل اٹک میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے چودھری سالک حسین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ان کے پاس الزامات کے ثبوت موجود ہیں تو انہیں سامنے لائیں، بصورت دیگر انہیں عدالت میں جواب دینا ہوگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ چودھری سالک حسین وفاقی وزیر ہیں، اس لیے انہیں محض الزامات عائد کرنے کے بجائے اپنے دعوؤں کے حق میں شواہد پیش کرنے چاہئیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ وہ انہیں ہرجانے کا نوٹس بھجوائیں گی۔

مریم نواز نے اپنے خطاب میں چودھری سالک حسین کے اس بیان پر بھی ردعمل دیا جس میں انہوں نے پرویز الٰہی کے دورِ حکومت کو بہترین قرار دیا تھا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جب وہ بارش کے دوران گجرات گئی تھیں تو وہاں پانی کی صورتحال اس قدر خراب تھی کہ ان کی گاڑی بھی پانی میں ڈوب گئی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر حکومت کو اتنا ہی کرپٹ سمجھا جاتا ہے تو پھر وفاقی وزیر حکومتی عہدے پر کیوں موجود ہیں؟

مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں افسران کی تعیناتیاں میرٹ کی بنیاد پر کی جاتی ہیں اور وہ کسی کی سفارش پر فیصلے نہیں کرتیں۔ ان کے مطابق سفارش کی بنیاد پر تعیناتیاں ملک اور عوام کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتی ہیں

2026-11-04 77
Advertisement
Advertisement
Advertisement
×