بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

وزیراعظم آزاد کشمیر کا راولاکوٹ کا دورہ، زخمی اہلکاروں اور شہریوں کی عیادت، شہداء کے لواحقین میں امدادی چیک تقسیم

SerialKiller

وزیراعظم آزاد کشمیر کا راولاکوٹ کا دورہ

راولاکوٹ: وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سید افتخار گیلانی نے راولاکوٹ کا دورہ کیا، جہاں انہیں امن و امان کی صورتحال اور انتظامی امور کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

دورے کے دوران وزیراعظم پولیس لائنز پہنچے، جہاں متعلقہ حکام نے انہیں شہر کی مجموعی صورتحال اور سیکیورٹی انتظامات سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم نے سی ایم ایچ راولاکوٹ کا بھی دورہ کیا اور فسادی جتھوں کے ہاتھوں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں اور شہریوں کی عیادت کی۔ انہوں نے زخمیوں کی خیریت دریافت کی اور ان کی صحت سے متعلق معلومات حاصل کیں۔

بعد ازاں بیرسٹر سید افتخار گیلانی نے راولاکوٹ میں قائم مختلف سیکیورٹی چیک پوسٹس کا معائنہ کیا اور وہاں تعینات پولیس اہلکاروں سے ملاقات کرکے حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے دورے کے دوران شہداء کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی اور ان کے ورثا میں امدادی چیک تقسیم کیے۔

اس موقع پر انہوں نے مختلف سماجی اور عوامی شخصیات سے بھی ملاقاتیں کیں، جن میں راولاکوٹ کی موجودہ صورتحال اور متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

2026-11-04 73
Advertisement
Advertisement
Advertisement
×