اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

SerialKiller

فوٹو: فائل

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن واستحکام کیلئے جاری سفارتی کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے امریکا اور ایران کے درمیان جاری رابطوں کے مثبت اور جلد نتیجے کی امید کا اظہار کیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے امور پر مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا جب کہ اسحاق ڈار اور بدر عبدالعاطی نے قریبی رابطے میں رہنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزرائے خارجہ نے کہا کہ امریکا۔ ایران رابطوں میں پیش رفت خطے میں دیرپا امن و استحکام میں مددگار ہوگی۔

2026-06-13
×