بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

نعیمہ بٹ کا پیسے دیکر اشتہارچلوانے والے فنکاروں پر طنز

SerialKiller

نعیمہ بٹ کا پیسے دیکر اشتہارچلوانے والے فنکاروں پر طنز

اداکارہ نعیمہ بٹ نے نیویارک کے ٹائمز سکوائر پر اپنے اشتہارات چلوانے والے پاکستانی فنکاروں کو طنز کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہاں بڑی سکرینوں پر نظر آنا کوئی اعزاز نہیں بلکہ یہ بامعاوضہ تشہیر کا ایک ذریعہ ہے ۔ اداکارہ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے ان پاکستانی فنکاروں پر طنز کیا جو نیویارک کے مشہور ٹائمز سکوائر پر اپنے اشتہارات چلوا کر اسے بین الاقوامی سطح پر اعزاز ملنے کے طور پر پیش کرتے ہیں۔نعیمہ بٹ نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ کیا آپ جانتے ہیں کہ نیویارک کے ٹائمز سکوائر کی بڑی سکرینوں پر دکھائے جانے والے اشتہارات دراصل پیسے دے کر چلائے جاتے ہیں؟ ،جب کوئی کہتا ہے کہ اس کی فلم یا گانا ٹائمز سکوائر تک پہنچ گیا تو حقیقت یہ ہوتی ہے کہ اس تشہیر کیلئے فنکار خود رقم خرچ کرتے ہیں۔

2026-10-26 57
Advertisement
Advertisement
Advertisement
×