بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

ٹیلر سوئفٹ نے ایم ٹی وی وی ایم اے میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا

SerialKiller

فوٹو: فائل

نیو یارک: امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے 2026 کے ایم ٹی وی ویڈیو میوزک ایوارڈز میں مزید اعزازات حاصل کرتے ہوئے سب سے زیادہ وی ایم اے ایوارڈز جیتنے والی فنکارہ کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

ایوارڈز کی تقریب سے قبل ٹیلر سوئفٹ اور بیونسے 30، 30 وی ایم اے ایوارڈز کے ساتھ برابر تھیں۔ تاہم پہلی مرتبہ دیے جانے والے MTV VMA Artist Director Honors کا ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد ٹیلر سوئفٹ نے یہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

بعد ازاں گلوکارہ نے ’The Fate of Ophelia‘ کی ویڈیو پر Video of the Year اور Best Direction کے اعزازات بھی جیتے، جس کے بعد ان کے مجموعی وی ایم اے ایوارڈز کی تعداد 33 ہوگئی۔

تقریب میں ٹیلر سوئفٹ نے اپنے نئے گانے ’Patient Zero‘ کی میوزک ویڈیو بھی پیش کی۔ اس ویڈیو کی ہدایت کاری خود ٹیلر سوئفٹ نے کی ہے، جبکہ اس میں ہالی ووڈ اداکار کولن فیرل اور ڈکوٹا جانسن بھی نظر آئے۔

ٹیلر سوئفٹ کی نئی کامیابی نے انہیں ایم ٹی وی ویڈیو میوزک ایوارڈز کی تاریخ میں ایک اور نمایاں مقام دلا دیا ہے۔

2026-09-28 25
Advertisement
Advertisement
Advertisement
×