بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

پاکستانی بیٹنگ فلاپ، سری لنکا کے خلاف پوری ٹیم 110 رنز پر آؤٹ

SerialKiller

بابر اعظم 29 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

لاہور: پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان جاری تین ملکی کرکٹ سیریز کے پانچویں میچ میں قومی ٹیم کی بیٹنگ بری طرح ناکام ہوگئی اور پوری ٹیم سری لنکا کے خلاف صرف 110 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے میچ میں سری لنکن کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جو پاکستانی بیٹنگ لائن کے خلاف مؤثر ثابت ہوا۔ قومی ٹیم 25.3 اوورز میں 110 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز کرنے والے فخر زمان صرف 5 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے، جبکہ معاذ صداقت 8 رنز بنانے کے بعد ایل بی ڈبلیو قرار پائے۔ ابتدائی وکٹیں گرنے کے بعد بھی قومی ٹیم سنبھل نہ سکی۔

وکٹ کیپر بیٹر سعد بیگ 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ سلمان علی آغا صرف 9 رنز بنا سکے۔ تجربہ کار بیٹر بابر اعظم نے 29 رنز بنائے، تاہم وہ بھی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے۔

انگلینڈ کے خلاف عمدہ بیٹنگ کرنے والے شاداب خان سری لنکا کے خلاف خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور صرف 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ اس مرحلے پر پاکستان کی چھ وکٹیں 64 رنز پر گر چکی تھیں اور ٹیم شدید دباؤ کا شکار تھی۔

بعد ازاں عرفات منہاس 10 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے، جبکہ حسن نواز نے 17 رنز اسکور کیے۔ حارث رؤف ایک رن بنا سکے، شاہین آفریدی نے 15 رنز کی اننگز کھیلی اور نسیم شاہ نے 2 رنز بنائے۔

اس طرح پاکستانی ٹیم سری لنکن بولرز کے سامنے بڑا مجموعہ ترتیب دینے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 110 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

2026-10-27 66
Advertisement
Advertisement
Advertisement
×