کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز تیزی کا رجحان برقرار رہا، جس کے نتیجے میں بینچ مارک 100 انڈیکس دوبارہ ایک لاکھ 68 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرنے میں کامیاب ہوگیا۔
کاروبار کے آغاز پر اسٹاک ایکسچینج میں نمایاں تیزی دیکھی گئی اور انڈیکس میں 1900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ ایک لاکھ 68 ہزار 469 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔
ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ میں مثبت رجحان جاری رہا اور کاروباری سیشن کے اختتام پر 100 انڈیکس 1454 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 68 ہزار 18 پوائنٹس پر بند ہوا۔
اس سے قبل گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر بھی مارکیٹ میں 154 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 66 ہزار 564 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔










