بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

پنجاب میں اسموگ کی شدت میں اضافہ، لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 400 سے تجاوز کر گیا

SerialKiller

لاہور میں اسموگ، پنجاب میں فضائی آلودگی، لاہور ایئر کوالٹی انڈیکس،

لاہور: لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی کی صورتحال مزید خراب ہوگئی ہے، جہاں اسموگ کے باعث شہریوں کو صحت کے حوالے سے سنگین خطرات کا سامنا ہے۔

عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے اعداد و شمار کے مطابق ملتان ملک کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر ہے، جبکہ لاہور دنیا کے آلودہ ترین بڑے شہروں کی فہرست میں نمایاں مقام پر موجود ہے۔

رپورٹ کے مطابق لاہور کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 400 کی حد عبور کرچکا ہے۔ شہر میں پیراگون کا علاقہ سب سے زیادہ آلودگی سے متاثر ہوا، جہاں اے کیو آئی 728 ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح علامہ اقبال ٹاؤن میں یہ شرح 615 جبکہ ماڈل ٹاؤن میں 435 رہی۔

پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی فضائی آلودگی کی صورتحال تشویشناک ہے۔ فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملتان میں ایئر کوالٹی انڈیکس 566، فیصل آباد میں 455 اور رحیم یار خان میں 483 ریکارڈ کیا گیا۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ آلودگی کی بلند سطح شہریوں کی صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے۔ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں اور باہر جاتے وقت احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

2026-11-03 59
Advertisement
Advertisement
Advertisement
×