بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

پنجاب میں ضلعی معیشت کے فروغ کے لیے اہم ورکشاپ، ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی شرکت

SerialKiller

سرمایہ کاری کے فروغ اور سرکاری خدمات تک آسان رسائی پر گفتگو کی گئی۔

جہلم: چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی زیرِ صدارت ضلعی سطح پر معاشی سرگرمیوں کے فروغ اور کاروباری سہولیات بہتر بنانے کے حوالے سے ڈسٹرکٹ اکنامک جنریشن اینڈ بزنس فسیلیٹیشن ورکشاپ منعقد ہوئی، جس میں صوبے بھر کے ڈپٹی کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن بھی متعلقہ افسران کے ہمراہ شریک ہوئے۔ ورکشاپ کے دوران ضلعی سطح پر معاشی مواقع کی نشاندہی، کاروباری سرگرمیوں میں اضافے اور سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے سے متعلق امور زیرِ غور آئے۔

شرکا نے کاروباری طبقے کو درپیش مسائل کے حل، سرکاری خدمات تک آسان رسائی اور نئے کاروبار شروع کرنے سمیت موجودہ کاروباری سرگرمیوں کو وسعت دینے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ورکشاپ میں ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ سرکاری محکموں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ اس کے علاوہ کاروبار دوست ماحول کے قیام اور مقامی سطح پر دستیاب وسائل سے بہتر استفادہ کرنے کے امکانات کا جائزہ بھی لیا گیا۔

اجلاس کا مقصد اضلاع میں کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینا، سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنا اور مقامی معیشت کو مستحکم بنانے کے لیے عملی اقدامات کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

2026-11-03 62
Advertisement
Advertisement
Advertisement
×