بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

ڈی جی کے ڈی اے سے آباد کے وفد کی ملاقات، کراچی میں نئے رہائشی منصوبوں پر تبادلہ خیال

SerialKiller

ڈی جی کے ڈی اے ملاقات، آباد وفد کراچی، زین العابدین انصاری، کراچی رہائشی منصوبے

کراچی: ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی (کے ڈی اے) زین العابدین انصاری سے ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز آف پاکستان (آباد) کے وفد نے سوک سینٹر میں ملاقات کی، جس میں شہر کی ترقی، تعمیراتی شعبے کے فروغ اور رہائشی سہولیات کی بہتری سے متعلق امور زیر بحث آئے۔

ملاقات میں آباد کے چیئرمین حنیف گوہر، سینئر وائس چیئرمین انجینئر دانش اور وائس چیئرمین سید خورشید عالم شریک تھے۔ اس موقع پر کراچی میں ترقیاتی سرگرمیوں، رہائشی منصوبوں اور سرکاری و نجی شعبے کے درمیان تعاون کے امکانات پر گفتگو کی گئی۔

ڈی جی کے ڈی اے زین العابدین انصاری نے کہا کہ ادارہ شہر کی تعمیر و ترقی اور شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے مختلف ترقیاتی اسکیموں پر کام کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کو معیاری رہائشی سہولیات کی فراہمی ادارے کی ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پبلک ہاؤسنگ اسکیم کے تحت نئے رہائشی منصوبے متعارف کرانے کے لیے بھی کوششیں جاری ہیں۔ ان کے مطابق کراچی کی پائیدار ترقی اور شہریوں کا معیارِ زندگی بہتر بنانے کے لیے متعلقہ شعبوں کے درمیان اشتراک اور مشترکہ اقدامات ضروری ہیں۔

ملاقات کے اختتام پر ڈی جی کے ڈی اے کی جانب سے آباد کے وفد کو سندھ کی ثقافت کی نمائندگی کرنے والی سندھی ٹوپی اور اجرک پیش کی گئی، جبکہ ادارے کا یادگاری سووینئر بھی بطور تحفہ دیا گیا۔

2026-11-03 241
Advertisement
Advertisement
Advertisement
×