بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

گووندا کی اہلیہ کے بیان پر مبینہ گرل فرینڈ کومل رانی کا ردعمل سامنے آگیا

SerialKiller

فوٹو: فائل

ممبئی: بالی وڈ اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا کے حالیہ بیان کے بعد ان کے ساتھ مبینہ تعلق کی خبروں میں سامنے آنے والی کومل رانی سوارنکر نے بھی اپنا ردعمل دے دیا۔

کومل رانی نے ان الزامات کو مسترد کیا ہے کہ وہ گووندا اور سنیتا آہوجا کے درمیان ازدواجی اختلافات کی وجہ ہیں۔

سنیتا آہوجا کے بیان کے ایک روز بعد کومل رانی نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے نجی معاملات کو عوامی سطح پر زیر بحث لانے پر سوال اٹھایا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی گھر میں پہلے ہی اختلافات موجود ہوں تو کوئی تیسرا شخص اسے توڑنے کا سبب نہیں بن سکتا۔

انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ کسی مرد کو طویل عرصے تک ذہنی دباؤ میں رکھا جاسکتا ہے، اسے کام کرنے سے روکا جاسکتا ہے اور دوسروں سے دور کیا جاسکتا ہے۔ کومل رانی نے سوال اٹھایا کہ کیا ایک وفادار بیوی کی جانب سے اس طرح کا رویہ اختیار کیا جاسکتا ہے؟

کومل رانی کے مطابق میاں بیوی کے درمیان نجی اختلافات کو سب کے سامنے لانے کا مقصد ہمدردی حاصل کرنا بھی ہوسکتا ہے۔

دوسری جانب سنیتا آہوجا نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ وہ ایک مشکل مرحلے سے گزر رہی ہیں اور انہیں محسوس ہوتا ہے کہ ان کا گھر بغیر کسی واضح وجہ کے بکھر رہا ہے۔

گووندا اور کومل رانی کے حوالے سے افیئر کی قیاس آرائیاں اس وقت مزید زیر بحث آئیں جب دونوں کو ممبئی کے معروف لال باغ چہ راجا مندر کے دورے پر ایک ساتھ دیکھا گیا۔ اس موقع پر گووندا نے کہا تھا کہ اگر کوئی افیئر ہے بھی تو یہ ان کی ذاتی زندگی کا معاملہ ہے۔

واضح رہے کہ گووندا اور سنیتا آہوجا کی ازدواجی زندگی سے متعلق مختلف بیانات کے بعد بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر دونوں کے تعلقات کے حوالے سے قیاس آرائیاں جاری ہیں، تاہم فریقین کے بیانات میں مختلف دعوے سامنے آئے ہیں

2026-09-29 27
Advertisement
Advertisement
Advertisement
×