بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

: امریکی انتخابات میں خلا سے بھی ووٹنگ، بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے 3 خلا بازوں نے ووٹ کاسٹ کردیا

SerialKiller

خلا سے ووٹنگ، امریکی انتخابات، ناسا کے خلا باز، انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن، انیل مینن، خلائی اسٹیشن سے ووٹ

امریکا کے وسط مدتی انتخابات میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر موجود تین امریکی خلا بازوں نے بھی زمین سے سیکڑوں میل بلندی پر خلا میں رہتے ہوئے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کرلیا۔

ناسا کے خلا باز انیل مینن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے بتایا کہ انہیں اور ان کے ساتھی امریکی خلا بازوں کو بھی خلائی مدار میں موجودگی کے باوجود انتخابات میں ووٹ ڈالنے کا موقع فراہم کیا گیا۔

ویڈیو میں انیل مینن نے خلائی اسٹیشن کے اندر اپنے رہائشی حصے میں موجود ایک مخصوص جگہ دکھاتے ہوئے کہا کہ خلا میں رہ کر بھی ووٹ ڈالنا ممکن ہے۔

ان کے مطابق بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں موجود تینوں امریکی خلا بازوں نے الیکٹرانک بیلٹ کے ذریعے اپنے ووٹ ریکارڈ کیے اور انہیں محفوظ طریقے سے امریکی انتخابی حکام تک پہنچا دیا۔

اس طرح زمین سے سینکڑوں میل دور خلائی مدار میں موجودگی کے باوجود امریکی خلا بازوں نے انتخابی عمل میں حصہ لے کر اپنے ووٹ کا حق استعمال کیا۔

2026-11-04 56
Advertisement
Advertisement
Advertisement
×