لاہور: سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے موجودہ سیاسی صورتحال پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آصف علی زرداری صدرِ مملکت اور یوسف رضا گیلانی چیئرمین سینیٹ فارم 47 کے ذریعے منتخب ہوئے ہیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ سیاسی منظرنامے میں ایک غیر معمولی صورتحال دکھائی دے رہی ہے، جہاں پاکستان پیپلز پارٹی خود مسلم لیگ ن کی حکومت کو فارم 47 کی حکومت قرار دیتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جس انداز میں ملک میں فیصلے کیے جا رہے ہیں، اس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد متاثر ہو سکتا ہے اور پاکستان میں سرمایہ کاری کی آمد مشکل ہو جائے گی۔
سابق وفاقی وزیر نے چوہدری سالک حسین سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے بھی کہا کہ موجودہ صورتحال سب کے سامنے ہے اور ملک میں کئی معاملات غیر معمولی انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔
اسد عمر نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کو علاج معالجے کی مناسب سہولیات فراہم کی جائیں









