اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے عمران خان کی صحت سے متعلق سامنے آنے والی اطلاعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دستیاب خبریں حوصلہ افزا نہیں، جس کے باعث پارٹی قیادت سخت فکرمند ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے 18 اگست کے حکم پر عمل درآمد کے لیے درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ انہوں نے عدالت عظمیٰ سے استدعا کی ہے کہ درخواست کو جلد سماعت کے لیے مقرر کیا جائے تاکہ معاملے پر پیش رفت ہو سکے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے ایک ملاقات ہو چکی ہے اور سلمان صفدر بھی ان سے ملاقات کے بعد واپس آئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی صحت سے متعلق ہدایات موصول ہوئی ہیں اور اس معاملے میں کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے۔
بیرسٹر گوہر نے ایک بار پھر سپریم کورٹ کے 18 اگست کے فیصلے پر عمل درآمد کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی صحت اور علاج معالجے کے معاملات کو ترجیح دی جانی چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کا لانگ مارچ ختم ہو چکا ہے اور صوبائی حکومت بھی تبدیل ہو چکی ہے، اس لیے اب پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ بھی ک









