بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

پاکستان اور برطانیہ کا سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

SerialKiller

انسدادِ دہشت گردی اور منشیات کے خلاف مشترکہ اقدامات پر زور

اسلام آباد: برطانوی وزیرِ مملکت برائے سیکیورٹی ڈین جاروس نے وزارتِ داخلہ کا دورہ کیا، جہاں ان کی وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری سے ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر پاکستان اور برطانیہ کے درمیان سیکیورٹی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران محسن نقوی اور ڈین جاروس کے درمیان وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوئے، جن میں انسدادِ دہشت گردی، منشیات کی روک تھام اور متعلقہ اداروں کے لیے تربیتی پروگرامز میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

گفتگو کے دوران برطانوی وزیرِ مملکت نے غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کے لیے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی کوششوں اور کارکردگی کو سراہا۔

ڈین جاروس نے سائبر کرائم کے بڑھتے ہوئے چیلنجز پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کے جرائم کی مؤثر روک تھام کے لیے تمام ممالک کو باہمی تعاون اور مشترکہ حکمتِ عملی اختیار کرنا ہوگی۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مابین تعاون کو مزید مؤثر بنانے کے امکانات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

2026-11-06 128
Advertisement
×