بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

مظفرگڑھ میں تھل جیپ ریلی کا کوالیفائنگ راؤنڈ شروع،

SerialKiller

101 ریسرز میدان میں اتر گئے

مظفرگڑھ میں تھل جیپ ریلی کے کوالیفائنگ راؤنڈ کا آغاز ہو گیا ہے، جس میں ملک بھر سے آئے 101 ریسرز حصہ لے رہے ہیں۔ مقابلے میں پانچ خواتین ڈرائیورز بھی شامل ہیں۔

کوالیفائنگ راؤنڈ کے لیے تین کلومیٹر طویل ٹریک تیار کیا گیا ہے، جہاں ریسرز مقررہ راستے پر اپنی ڈرائیونگ مہارت اور رفتار کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

ریس کے آغاز پر راجن پور سے تعلق رکھنے والے محمد خان مزاری نے کوالیفائنگ ٹریک پر سب سے پہلے گاڑی دوڑائی۔

تھل جیپ ریلی کا کوالیفائنگ مرحلہ مقابلے کے شرکا کی کارکردگی جانچنے کے لیے اہمیت رکھتا ہے، جبکہ اس میں خواتین ریسرز کی شرکت بھی ایونٹ کا نمایاں پہلو ہے۔

2026-11-06 132
Advertisement
×