بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

اپنا گھر پروگرام: 104 ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضے جاری، 90 ہزار سے زائد درخواستیں منظور

SerialKiller

وزارت خزانہ کے مطابق 30 اکتوبر تک 17 ہزار 697 افراد کو قرضے فراہم کیے گئے

اسلام آباد: وزیراعظم کے اپنا گھر پروگرام کے تحت اب تک 104 ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضے جاری کیے جاچکے ہیں، جبکہ 90 ہزار 405 درخواستوں کے لیے مجموعی طور پر 533 ارب روپے کے قرضوں کی منظوری دی گئی ہے۔

وزارت خزانہ کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 30 اکتوبر تک 17 ہزار 697 افراد کو گھر کی تعمیر یا ملکیت کے لیے قرضے فراہم کیے گئے۔ جون 2026 سے اکتوبر کے اختتام تک قرضوں کی مجموعی فراہمی میں 404 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق پروگرام کے تحت اب تک 2 لاکھ 20 ہزار 715 درخواستیں موصول ہوئیں، جن میں سے 41 فیصد یعنی 90 ہزار 405 درخواستوں کی منظوری دی گئی۔ منظور شدہ درخواستوں کے لیے قرضوں کی مجموعی مالیت 533 ارب روپے بتائی گئی ہے۔

وزارت خزانہ کے اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ جون میں قرضوں کی مد میں 21 ارب روپے جاری کیے گئے تھے، تاہم اکتوبر کے اختتام تک یہ رقم بڑھ کر 104 ارب روپے ہوگئی۔ اسی عرصے کے دوران قرضوں کی منظوری میں بھی 269 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اپنا گھر پروگرام کا بنیادی مقصد کم آمدن والے شہریوں کو آسان شرائط پر رہائشی قرضے فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنے گھر کے حصول یا تعمیر کا خواب پورا کرسکیں۔ حکومتی مؤقف کے مطابق اس منصوبے سے ہزاروں خاندانوں کو گھر کی ملکیت حاصل کرنے میں سہولت ملے گی۔

2026-11-05 224
Advertisement
×