بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

وزیراعظم شہباز شریف کا خیبرپختونخوا کی صورتحال پر اہم اجلاس طلب، بلاول بھٹو بھی آج ملاقات کریں گے

SerialKiller

وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کی صورتحال پر اہم اجلاس طلب کرلیا،

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے آج اہم اجلاس طلب کرلیا ہے، جس میں وفاقی وزراء اور اعلیٰ عسکری حکام سمیت گورنر خیبرپختونخوا کی شرکت متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران صوبے کی موجودہ صورتحال، امن و امان اور دیگر اہم معاملات پر غور کیا جائے گا۔ وزیراعظم کو خیبرپختونخوا سے متعلق کیے گئے فیصلوں اور ان کے نتائج کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔

دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کا وفد بھی آج وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کرے گا، جس کی قیادت چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور خیبرپختونخوا کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ مستقبل قریب میں ممکنہ قانون سازی اور پارلیمانی امور بھی گفتگو کا حصہ ہوں گے۔

ملاقات میں انتخابی اصلاحات سے متعلق کمیٹی کی تشکیل کے معاملے پر بھی مشاورت کی جائے گی اور اس حوالے سے آئندہ کی حکمت عملی طے کرنے پر غور ہوگا۔

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس اور پیپلزپارٹی کے وفد سے ملاقات کو وفاقی حکومت کی جانب سے اہم سیاسی اور انتظامی معاملات پر مشاورت کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔

2026-11-03 154
Advertisement
Advertisement
Advertisement
×