بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

پاکستان میں سونے کی قیمت میں 9 ہزار 600 روپے کا بڑا اضافہ، فی تولہ نرخ 4 لاکھ 35 ہزار سے تجاوز کرگیا

SerialKiller

پاکستان میں سونے کی قیمت میں 9 ہزار 600 روپے کا بڑا اضافہ

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 35 ہزار 636 روپے تک پہنچ گئی۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 9 ہزار 600 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

ایسوسی ایشن کے جاری کردہ نرخوں کے مطابق 24 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت 8 ہزار 230 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 73 ہزار 487 روپے ہوگئی، جبکہ 22 قیراط کے 10 گرام سونے کا بھاؤ 7 ہزار 544 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 42 ہزار 375 روپے ریکارڈ کیا گیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس نرخ 96 ڈالر بڑھ کر 4 ہزار 131 ڈالر ہوگیا۔

دوسری جانب چاندی بھی مہنگی ہوگئی۔ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت 100 روپے اضافے سے 5 ہزار 763 روپے جبکہ 10 گرام کی قیمت 85 روپے بڑھ کر 4 ہزار 940 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں چاندی کی فی اونس قیمت ایک ڈالر اضافے کے بعد 52 ڈالر 85 سینٹ ریکارڈ کی گئی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی مقامی قیمتوں کا تعین انٹربینک ایکسچینج ریٹ کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

2026-11-05 121
Advertisement
×