بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

ابو ظبی ٹی ٹین لیگ: پاکستانی کرکٹرز این او سی کے منتظر، شرکت پر سوالیہ نشان

SerialKiller

این او سی میں تاخیر سے متبادل کھلاڑیوں کی شمولیت کا امکان

ابو ظبی ٹی ٹین لیگ میں مختلف فرنچائزز کی جانب سے منتخب کیے گئے پاکستانی کھلاڑی تاحال پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے اجازت نامے کے منتظر ہیں، جس کے باعث لیگ میں ان کی شرکت غیر یقینی صورتحال کا شکار ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی کرکٹرز کو ابھی تک بورڈ کی جانب سے این او سی جاری نہیں کیے گئے۔ دوسری جانب لیگ کی فرنچائزز کھلاڑیوں سے مسلسل رابطے میں ہیں اور انہیں جلد از جلد اجازت نامے حاصل کرنے کی ہدایت کی جا رہی ہے۔

ابو ظبی ٹی ٹین لیگ کے لیے منتخب ہونے والے پاکستانی کھلاڑیوں میں فخر زمان، افتخار احمد، نسیم شاہ، فہیم اشرف، سفیان مقیم اور عباس آفریدی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ حسن نواز، علی رضا، اعظم خان، خواجہ نافع، عاکف جاوید اور سلمان ارشاد بھی ایونٹ میں حصہ لینے کے لیے منتخب کیے گئے ہیں۔

خوشدل شاہ اور حیدر علی بھی لیگ کی مختلف ٹیموں کی نمائندگی کریں گے۔

شیڈول کے مطابق ابو ظبی ٹی ٹین لیگ 7 سے 20 نومبر تک کھیلی جائے گی۔ اگر مقررہ وقت تک پاکستانی کھلاڑیوں کو پی سی بی کی جانب سے این او سی نہ مل سکے تو فرنچائزز ان کی جگہ متبادل کھلاڑیوں کو ٹیموں میں شامل کر سکتی ہیں۔

2026-11-03 452
Advertisement
Advertisement
Advertisement
×