بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

پاک بھارت ورلڈ کپ میچ کے ٹکٹس کیلئے 84 لاکھ درخواستیں، فائنل دیکھنے کے خواہشمند بھی بڑی تعداد میں سامنے آگئے

SerialKiller

فائنل کے ٹکٹس کیلئے بھی 80 لاکھ درخواستیں جمع ہوگئیں۔

لاہور: آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2027 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے بڑے مقابلے کو دیکھنے کیلئے شائقین کا جوش عروج پر پہنچ گیا ہے، میچ کے ٹکٹس حاصل کرنے کیلئے تقریباً 84 لاکھ درخواستیں موصول ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ٹورنامنٹ کے منتظمین کے مطابق دونوں روایتی حریف 10 اکتوبر 2027 کو جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ کے وانڈرز اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گے۔ اس اسٹیڈیم میں تقریباً 34 ہزار تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے۔

صرف پاک بھارت مقابلہ ہی نہیں بلکہ ورلڈ کپ کے فائنل کیلئے بھی شائقین کی غیر معمولی دلچسپی سامنے آئی ہے۔ فائنل کے ٹکٹس کے حصول کیلئے تقریباً 80 لاکھ درخواستیں جمع کرائی جاچکی ہیں۔ یہ فیصلہ کن مقابلہ 21 نومبر 2027 کو وانڈرز اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

جنوبی افریقہ، زمبابوے اور نمیبیا کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والے اس عالمی ایونٹ کیلئے اب تک 193 ممالک سے تقریباً 30 لاکھ شائقین نے ٹکٹس کی درخواستیں جمع کرائی ہیں، جبکہ مجموعی درخواستوں کی تعداد 12 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے۔

ٹکٹس کیلئے درخواستیں جمع کرانے کا سلسلہ 21 نومبر تک جاری رہے گا۔ 14 ٹیموں پر مشتمل یہ عالمی مقابلہ 2 اکتوبر سے 21 نومبر 2027 تک شیڈول ہے۔

ٹورنامنٹ کا افتتاحی مقابلہ 7 اکتوبر کو کھیلا جائے گا، جس میں گزشتہ ورلڈ کپ 2023 کے فائنلسٹ آسٹریلیا اور بھارت ایک دوسرے کے خلاف میدان میں اتریں گے۔

گروپ مرحلے میں پاکستان کے ساتھ آسٹریلیا، افغانستان، زمبابوے اور ایک کوالیفائر ٹیم کو شامل کیا گیا ہے، جبکہ دوسرے گروپ میں انگلینڈ، جنوبی افریقہ، بنگلادیش، سری لنکا، نیوزی لینڈ اور ایک کوالیفائر ٹیم موجود ہوگی۔

پاک بھارت مقابلے کیلئے لاکھوں درخواستوں کی موجودگی سے اندازہ ہوتا ہے کہ 2027 کے عالمی کپ میں اس میچ کو دنیا بھر میں خصوصی توجہ حاصل ہونے کی توقع ہے۔

2026-11-03 132
Advertisement
Advertisement
Advertisement
×