بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

انعام بٹ کے ڈوپ ٹیسٹ کیس میں اہم پیش رفت، 2 ماہ کی پابندی متوقع

SerialKiller

فوٹو فائل

لاہور: قومی ریسلر انعام بٹ کے ڈوپ ٹیسٹ میں ممنوعہ دوا کی موجودگی کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق انعام بٹ نے وضاحت دی ہے کہ ٹیسٹ میں سامنے آنے والی دوا انہوں نے کھیل میں کارکردگی بہتر بنانے یا طاقت بڑھانے کے لیے استعمال نہیں کی تھی، بلکہ یہ دوا آنکھوں کے علاج کے لیے استعمال کی گئی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ متعلقہ حکام نے انعام بٹ کی وضاحت کو تسلیم کر لیا ہے، جس کے بعد ان پر دو ماہ کی پابندی عائد کیے جانے کی تجویز زیرِ غور ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پابندی کا اطلاق اپریل سے ہوگا۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق انعام بٹ سے ایشین بیچ گیمز کا سلور میڈل واپس لیے جانے کا امکان بھی موجود ہے۔ تاہم پابندی کی مدت مکمل ہونے کے بعد وہ دوبارہ کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں گے۔

واضح رہے کہ انعام بٹ کا ڈوپ ٹیسٹ چین میں منعقدہ ایشین بیچ گیمز کے دوران لیا گیا تھا۔

نوٹ: حتمی فیصلہ متعلقہ کھیلوں کے حکام کی جانب سے باضابطہ اعلان کے بعد ہی واضح ہوگا۔

2026-09-15 18
Advertisement
Advertisement
Advertisement
×