بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

مکہ مکرمہ پر حملہ پورے عالم اسلام پر حملہ تصور ہوگا: فضل الرحمان

SerialKiller

فوٹو: فائل

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مکہ مکرمہ کو نشانہ بنانے کی مبینہ کوشش کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقدس شہر پر حملہ پوری امت مسلمہ کے خلاف اقدام سمجھا جائے گا۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں مولانا فضل الرحمان نے سعودی عرب پر حالیہ حملوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے نے امریکا اور مغربی ممالک کے طرزِعمل سے متعلق سوالات کو ایک بار پھر نمایاں کردیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مکہ مکرمہ محض ایک شہر نہیں بلکہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے انتہائی مقدس اور عقیدت کا مرکز ہے، اس لیے مقدس مقامات کی حفاظت پوری امت کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مسلم ممالک کو موجودہ صورتحال میں سعودی عرب اور حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے مؤثر کردار ادا کرنا چاہیے۔ ان کے مطابق سعودی عرب کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اسلامی ممالک کے درمیان تعاون مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔

جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ مکہ مکرمہ اور سعودی عرب کے تحفظ کے معاملے پر ملک کی پالیسی کو واضح طور پر سامنے لایا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں ایک مضبوط اور مؤثر اسلامی تعاون کا نظام پہلے سے زیادہ ضروری محسوس ہورہا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جے یو آئی (ف) کے کارکن سعودی عرب کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں۔

2026-09-16 17
Advertisement
Advertisement
Advertisement
×