ڈیرہ غازی خان: اینٹی کرپشن ٹیم نے مجسٹریٹ جواد ظفر کی نگرانی میں کارروائی کرتے ہوئے ٹیوٹا کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فنانس سہیل اختر کو مبینہ طور پر 20 ہزار روپے رشوت وصول کرتے ہوئے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کارروائی ملک زاہد کی موجودگی میں کی گئی، جہاں اینٹی کرپشن ٹیم نے مبینہ طور پر رشوت کی رقم وصول کرتے ہوئے سہیل اختر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔
اینٹی کرپشن حکام کے مطابق کارروائی کے دوران مبینہ طور پر رشوت کی رقم بھی برآمد کی گئی۔ واقعے کے حوالے سے مزید قانونی کارروائی اور تفتیش جاری ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار افسر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جبکہ معاملے کی مزید تحقیقات کے بعد دیگر تفصیلات سامنے آنے کا امکان ہے۔
2026-09-16 18









