بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

نواز شریف نے ڈاکٹر نجیب نقی خان کو صدر آزاد کشمیر کے لیے نامزد کردیا

SerialKiller

فوٹو: فائل

مظفرآباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان کو آزاد جموں و کشمیر کے صدر کے عہدے کے لیے نامزد کردیا ہے۔

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا کہ نواز شریف نے ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان کو صدارتی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

مریم اورنگزیب نے ڈاکٹر نجیب نقی خان کو نامزدگی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہے۔

آزاد جموں و کشمیر کے نئے صدر کا انتخاب 24 ستمبر کو ہونا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار 19 ستمبر کو کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے، جبکہ اسی روز کاغذات کی جانچ پڑتال ہوگی۔

رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر نجیب نقی خان کا تعلق سدھنوتی سے ہے اور وہ ماضی میں آزاد کشمیر کے وزیر صحت بھی رہ چکے ہیں۔

آزاد کشمیر اسمبلی کی موجودہ جماعتی پوزیشن کے حوالے سے ڈان کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے پاس 31 جبکہ پیپلز پارٹی کے پاس 14 نشستیں ہیں، جبکہ ایک نشست رکھنے والے عوامی دست و بازو کے رکن نے مسلم لیگ (ن) کے ساتھ اتحاد کیا ہے۔ پونچھ اور سدھنوتی کی سات نشستوں پر انتخابات نہ ہونے کے باعث اسمبلی کی تشکیل مرحلہ وار مکمل ہوئی۔

2026-09-16 17
Advertisement
Advertisement
Advertisement
×