بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

جیکب آباد میں 12 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی، وزیراعلیٰ سندھ کا نوٹس

SerialKiller

فوٹو: فائل

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جیکب آباد میں 12 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کی جانب سے مقدمہ درج نہ کیے جانے کی شکایت پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی پولیس سندھ سے واقعے کی فوری اور تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے مبینہ غفلت کے مرتکب پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے اور کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

انہوں نے متعلقہ حکام کو متاثرہ بچی کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے اور شفاف میڈیکل معائنے کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کم عمر بچیوں کے ساتھ ظلم کے واقعات میں ملوث عناصر کو قانون کے مطابق کارروائی کا سامنا کرنا چاہیے اور واقعے کے ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے۔

مراد علی شاہ نے پولیس کو ہدایت کی کہ واقعے کی تحقیقات شفاف انداز میں مکمل کی جائیں اور متاثرہ خاندان کو ہر ممکن قانونی و انتظامی معاونت فراہم کی جائے۔

2026-09-16 15
Advertisement
Advertisement
Advertisement
×