بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

مکہ مکرمہ پر حملے کی کوشش ناقابل قبول ہے: شیری رحمان

SerialKiller

فوٹو: فائل

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمان نے حوثیوں کی جانب سے مکہ مکرمہ کو مبینہ طور پر نشانہ بنانے کی کوشش کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقدس مقامات کی حرمت اور سلامتی ہر مسلمان کے لیے انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ مکہ مکرمہ کو کسی بھی قسم کے حملے کا نشانہ بنانے کی کوشش ناقابل قبول ہے اور مقدس مقامات کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ مکہ دفاعی معاہدے کے تحت رکن ممالک باہمی تعاون اور اجتماعی دفاع کے لیے متحد ہیں اور کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ان کے مطابق مکہ مکرمہ پر حملے کی کسی بھی کوشش کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

پیپلز پارٹی کی رہنما نے سعودی عرب کی سلامتی اور خودمختاری کے احترام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے تمام فریقین کو ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہوگا۔

شیری رحمان نے مزید کہا کہ مسلم دنیا مقدس مقامات کے تحفظ اور سلامتی کے معاملے پر متحد ہے اور ان مقامات کی حفاظت کو ہر صورت ترجیح دی جانی چاہیے۔

واضح رہے کہ حالیہ حوثی حملوں کے بعد پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ بھی زیر بحث ہے۔ پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق معاہدے کی شرائط پر عمل درآمد کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے، تاہم فی الحال کسی فوجی کارروائی پر بات نہیں ہوئی۔

2026-09-16 17
Advertisement
Advertisement
Advertisement
×