بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

حارث رؤف نے تین ملکی سیریز کی تیاری شروع کردی، ڈومیسٹک کرکٹ کو اہم قرار دے دیا

SerialKiller

فوٹو: فائل

لاہور: پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے آئندہ ماہ شروع ہونے والی تین ملکی سیریز سے قبل ڈومیسٹک کرکٹ میں اپنی کارکردگی بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کرلی ہے۔

پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون میں پی ٹی وی کی نمائندگی کرنے والے حارث رؤف نے پی سی بی سے گفتگو میں کہا کہ ڈومیسٹک مقابلوں میں شرکت سے انہیں آنے والی بین الاقوامی سیریز کے لیے تیاری کا اچھا موقع مل رہا ہے۔

فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ چار روزہ کرکٹ میں کھیلنے سے انہیں اپنی بولنگ پر مزید کام کرنے اور مطلوبہ ردھم حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ ان کی کوشش ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ سے اچھی فارم اور اعتماد حاصل کرکے اگلی انٹرنیشنل سیریز میں بہتر کارکردگی دکھائی جائے۔

حارث رؤف نے کہا کہ وہ پریزیڈنٹ ٹرافی میں زیادہ سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کے ہدف کے ساتھ میدان میں اتر رہے ہیں۔ ان کے مطابق ڈومیسٹک کرکٹ کھلاڑیوں کو اپنی خامیوں پر کام کرنے اور کھیل میں بہتری لانے کا اہم موقع فراہم کرتی ہے۔

انہوں نے چار روزہ کرکٹ کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ فاسٹ بولرز کے لیے یہ فارمیٹ خاص طور پر مفید ہے، کیونکہ طویل دورانیے کے میچز میں لائن اور لینتھ پر مسلسل توجہ مرکوز کرنے کا موقع ملتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان تین ملکی سیریز کا آغاز آئندہ ماہ راولپنڈی کے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم سے ہوگا، جبکہ سیریز کے بعض مقابلے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں بھی کھیلے جائیں گے۔

سیریز کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی سیکیورٹی ٹیم بھی پاکستان کا دورہ کرچکی ہے۔ برطانوی سیکیورٹی وفد نے پاکستان میں کرکٹ کے حوالے سے مثبت ماحول کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ انگلینڈ کی ٹیم پاکستان آکر کھیلنے کے لیے پُرجوش ہے۔

2026-09-16 4
Advertisement
Advertisement
Advertisement
×