بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

دنیا کے بہترین اسپورٹس شہروں میں نیویارک سرفہرست، پاکستان کا کوئی شہر شامل نہیں

SerialKiller

فوٹو فائل

نیویارک: سال 2026 کی عالمی اسپورٹس سٹیز رینکنگ جاری کردی گئی، جس میں امریکی شہر نیویارک نے دنیا کے بہترین کھیلوں کے شہروں میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

سوئس ادارے برسن کی جانب سے جاری فہرست میں پیرس دوسرے جبکہ لاس اینجلس تیسرے نمبر پر رہا۔ پیرس گزشتہ تین سال سے مسلسل پہلی پوزیشن پر تھا، تاہم رواں سال نیویارک نے اسے پیچھے چھوڑ دیا۔

رینکنگ میں کھیلوں کے عالمی منظرنامے میں نمایاں مقام رکھنے والے دنیا کے 100 شہروں کو شامل کیا گیا ہے، تاہم پاکستان کا کوئی بھی شہر اس فہرست میں جگہ نہیں بنا سکا۔

رپورٹ کے مطابق درجہ بندی مرتب کرنے کے لیے ماہرین، اسپورٹس میڈیا اور عالمی کھیلوں سے وابستہ شخصیات کی آرا کے علاوہ سوشل میڈیا اور میڈیا کوریج کے اعداد و شمار کا بھی جائزہ لیا گیا۔

نیویارک کی پوزیشن بہتر ہونے میں این بی اے چیمپئن شپ اور فیفا ورلڈ کپ فائنل سمیت بڑے عالمی کھیلوں کے مقابلوں نے اہم کردار ادا کیا۔

فہرست میں لندن چوتھے، میڈرڈ پانچویں، بارسلونا چھٹے، میلان ساتویں اور لوزان آٹھویں نمبر پر رہے، جبکہ مانچسٹر دسویں، واشنگٹن گیارہویں اور میامی بارہویں نمبر پر موجود ہے۔

ایشیا اور مشرق وسطیٰ کے شہروں میں ٹوکیو 16ویں، دبئی 29ویں، ممبئی 51ویں، نئی دہلی 65ویں اور ریاض 68ویں نمبر پر ہیں۔

اسی رینکنگ میں کیپ ٹاؤن 85ویں، جدہ 98ویں اور ساپورو 99ویں پوزیشن پر رہے۔

2026-09-15 17
Advertisement
Advertisement
Advertisement
×