بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

راولپنڈی:اسپتال میں زیرعلاج بچی کا انگوٹھا کاٹ دیا گیا، نرس کے خلاف مقدمہ درج

SerialKiller

فوٹو فائل

راولپنڈی کے ہولی فیملی اسپتال میں زیرعلاج 23 روزہ بچی کا انگوٹھا کاٹ دیا گیا۔والد کی مدعیت میں نرس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

راولپنڈی کے ہولی فیملی اسپتال کی نرسری میں زیرعلاج 23 روزہ بچی کا انگوٹھا کاٹ دیا گیا۔ پولیس نے متاثرہ بچی لبابہ کے والد قیصر کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کرلی۔

 ایف آئی آر کے مطابق والد کا کہنا ہے کہ بچی کو دیکھنے گیا تو اس کا انگوٹھا کٹا ہوا تھا، ڈیوٹی ڈاکٹر نے بتایا کہ بچی کا انگوٹھا نرس نیلم صدیق سے غلطی سے کٹ گیا۔

والد کے مطابق ڈاکٹر نے انکوائری کرکے آگاہ کرنے کا کہا تھا تاہم تاحال اس بارے میں نہیں بتایا گیا۔

بچی 23 روز قبل ہولی فیملی اسپتال میں ہی پیدا ہوئی تھی اور سانس لینے میں تکلیف کے باعث اسے اسپتال کی نرسری میں داخل کیا گیا تھا۔

2026-07-24 16
Advertisement
Advertisement
Advertisement
×