بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

راولپنڈی میں بڑی چوری کا ڈراپ سین، 37 لاکھ کے زیورات چرانے والی گھریلو ملازمہ گرفتار

SerialKiller

جس کے قبضے سے 37 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے زیورات بھی برآمد کرلیے گئے ہیں۔

راولپنڈی: پولیس نے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات چوری کرنے کے الزام میں گھریلو ملازمہ کو گرفتار کرلیا ہے، جس کے قبضے سے 37 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے زیورات بھی برآمد کرلیے گئے ہیں۔

راولپنڈی پولیس کے مطابق ملزمہ کو کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا اور اس کے پاس موجود چوری شدہ طلائی زیورات تحویل میں لے لیے گئے۔ پولیس نے برآمد ہونے والا تمام سامان قانونی کارروائی کے بعد مقدمے کے مدعی کے حوالے کردیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمہ نے چند روز قبل گھر میں ملازمت حاصل کی تھی، تاہم موقع ملنے پر زیورات چوری کرکے وہاں سے فرار ہوگئی تھی۔

واقعے کی تحقیقات کے دوران مختلف ذرائع سے معلومات اکٹھی کی گئیں، جس کے بعد پولیس ملزمہ تک پہنچنے اور اسے گرفتار کرنے میں کامیاب ہوئی۔

پولیس کے مطابق واردات میں مبینہ طور پر ملوث دوسرے ساتھی کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں، جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

2026-11-03 232
Advertisement
Advertisement
Advertisement
×