بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

رجب بٹ کی سابق اہلیہ ایمان اسد کا یوٹیوب پر نئی شروعات کا اعلان

SerialKiller

فوٹو فائل

لاہور: معروف یوٹیوبر رجب بٹ کی سابق اہلیہ ایمان اسد نے سوشل میڈیا پر اپنی نئی اور آزادانہ شناخت کے ساتھ آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ جلد اپنا ذاتی یوٹیوب چینل شروع کرنے والی ہیں۔

ایمان اسد کے بھائی عون شیخ نے سوشل میڈیا پر اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی بہن کا یوٹیوب چینل آئندہ ایک سے دو روز میں لانچ کیے جانے کا امکان ہے۔ انہوں نے مداحوں اور فالوورز سے ایمان کو بھرپور محبت اور سپورٹ دینے کی اپیل بھی کی۔

ایمان اسد ماضی میں رجب بٹ کے فیملی ولاگز کے ذریعے سوشل میڈیا صارفین میں خاصی مقبول ہوئی تھیں، تاہم وقت کے ساتھ ان کی ویڈیوز میں شرکت کم ہوتی گئی۔

اب اپنے ذاتی یوٹیوب چینل کے ذریعے ایمان اسد پہلی مرتبہ اپنی مرضی کے مطابق مواد تخلیق اور شیئر کر سکیں گی۔

تاہم ان کے نئے چینل کا نام، پہلی ویڈیو اور اس پر پیش کیے جانے والے کانٹینٹ کی نوعیت کے بارے میں فی الحال مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی نظریں اب ایمان اسد کے نئے یوٹیوب چینل کے باضابطہ آغاز اور ان کی پہلی ویڈیو پر ہیں۔

2026-09-15 13
Advertisement
Advertisement
Advertisement
×