بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

سلو اوور ریٹ پر پاکستان کو بڑا جرمانہ، ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 11 پوائنٹس بھی کٹ گئے

SerialKiller

فوٹو: فائل

لاہور: انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ پاکستان کرکٹ ٹیم کو مہنگا پڑ گیا، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے قومی ٹیم پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کرنے کے ساتھ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 11 پوائنٹس بھی منہا کردیئے۔

آئی سی سی کے مطابق پاکستان نے تیسرے ٹیسٹ کے دوران مقررہ وقت میں 11 اوورز کم کرائے، جس پر سلو اوور ریٹ سے متعلق قوانین کے تحت کارروائی کی گئی۔ آئی سی سی میچ ریفری رنجن مدوگالے نے قومی ٹیم کو میچ فیس کا زیادہ سے زیادہ 50 فیصد جرمانہ عائد کیا۔

قوانین کے مطابق سلو اوور ریٹ پر ہر کم اوور کے عوض میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ کیا جاتا ہے، تاہم مجموعی جرمانہ 50 فیصد سے زیادہ نہیں ہوسکتا۔ پاکستان کی جانب سے 11 اوورز کم کرانے کے باعث قومی ٹیم پر زیادہ سے زیادہ جرمانہ عائد ہوا۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے ضابطوں کے تحت مقررہ وقت میں ہر کم کرائے گئے اوور پر ایک چیمپئن شپ پوائنٹ کم کیا جاتا ہے۔ اسی قانون کے تحت پاکستان کے 11 پوائنٹس کم کردیئے گئے، جس سے پوائنٹس ٹیبل پر قومی ٹیم کی پوزیشن متاثر ہونے کا امکان ہے۔

دوسری جانب قومی کپتان بابر اعظم نے سلو اوور ریٹ کی خلاف ورزی تسلیم کرلی، جس کے بعد معاملے پر مزید سماعت کی ضرورت پیش نہیں آئی۔

آئی سی سی کے مطابق آن فیلڈ امپائرز پال ریفل اور کرس گیفانی سمیت تھرڈ امپائر کی جانب سے پاکستان کے سلو اوور ریٹ سے متعلق رپورٹ جمع کرائی گئی تھی، جس کی بنیاد پر قومی ٹیم کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔

2026-09-14 14
Advertisement
Advertisement
Advertisement
×