بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

صباحت بخاری کی بیٹی سے 30 سالہ جدائی، پہلی شادی کے بعد بیٹی سے دوری کی داستان بیان کردی

SerialKiller

فوٹو: فائل

کراچی: شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صباحت بخاری نے اپنی نجی زندگی کے ایک انتہائی جذباتی باب سے پردہ اٹھاتے ہوئے پہلی شادی کے بعد بیٹی سے طویل عرصے تک دور رہنے کی داستان بیان کردی۔

ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ ان کی پہلی شادی زیادہ عرصہ قائم نہ رہ سکی۔ طلاق کے بعد جب ان کی بیٹی تقریباً ڈیڑھ سال کی تھی تو سابق سسرال والوں نے بچی کو ان سے الگ کردیا۔

صباحت بخاری کے مطابق انہوں نے اپنی بیٹی سے دوبارہ ملنے کے لیے قانونی راستہ بھی اختیار کیا، تاہم اس کے باوجود انہیں بچی سے ملاقات کی اجازت نہیں مل سکی۔

اداکارہ نے بتایا کہ بعد میں ان کے سابق سسرال والے اپنا گھر تبدیل کرکے دوسری جگہ منتقل ہوگئے، جس کے باعث وہ بیٹی کا سراغ لگانے میں بھی کامیاب نہ ہوسکیں۔

صباحت بخاری کا کہنا تھا کہ ان کے سابق شوہر نے بیٹی کو یہ بتایا تھا کہ اس کی والدہ دنیا میں نہیں رہیں۔

اداکارہ کے مطابق تقریباً 30 سال بعد سابق شوہر کے انتقال کے بعد خاندان کی جانب سے بیٹی کو اس کی والدہ کے بارے میں حقیقت بتائی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ حقیقت سامنے آنے کے بعد بیٹی نے سوشل میڈیا کے ذریعے ان سے رابطہ کیا، یوں طویل عرصے کے بعد ماں اور بیٹی کی ملاقات ممکن ہوسکی۔

صباحت بخاری نے کہا کہ اب ان کی بیٹی ان کے ساتھ رابطے میں ہے اور اس کی شادی بھی ہوچکی ہے۔ اداکارہ کے لیے یہ ملاقات کئی دہائیوں پر محیط جدائی کے بعد ایک انتہائی جذباتی لمحہ ثابت ہوئی۔

2026-09-21 17
Advertisement
Advertisement
Advertisement
×