لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور معروف آل راؤنڈر وسیم اکرم نے افغانستان پریمیئر لیگ میں مینٹور کی ذمہ داریاں سنبھالنے کی پیشکش قبول کرنے سے انکار کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وسیم اکرم کو افغانستان پریمیئر لیگ میں مینٹورشپ کے کردار کی پیشکش کی گئی تھی، تاہم انہوں نے اس کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا۔
اطلاعات کے مطابق سابق کپتان نے یہ فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا ہے اور وہ بورڈ کے مؤقف کے خلاف جانے کے خواہش مند نہیں تھے۔
واضح رہے کہ پی سی بی پہلے ہی قومی کرکٹرز کو افغانستان پریمیئر لیگ میں شرکت کے لیے این او سی جاری نہ کرنے کا فیصلہ کرچکا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسی پالیسی کے پیش نظر وسیم اکرم نے بھی لیگ میں مینٹور کا کردار ادا کرنے کی پیشکش مسترد کردی۔









