بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

صدر مملکت کی بارشوں کے پیش نظر تمام اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت

SerialKiller

فوٹو: فائل

صدر مملکت آصف علی زرداری نے مون سون بارشوں کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے اور جان و مال کے تحفظ کے لیے ریسکیو و امدادی سرگرمیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔

صدر مملکت نے ہدایت کی کہ این ڈی ایم اے، پی ڈی ایم ایز اور تمام مقامی انتظامیہ مکمل رابطے میں رہیں اور گلگت بلتستان، آزاد کشمیر سمیت بارشوں سے متاثرہ علاقوں کی صورتحال کی مسلسل نگرانی کریں۔

انہوں نے کہا کہ حساس علاقوں میں ریسکیو وسائل، مشینری اور امدادی سامان پیشگی تعینات کیا جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔

آصف علی زرداری نے سیاحوں اور مقامی آبادی کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ وہ موسمی انتباہات پر عمل کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

صدر مملکت نے بارشوں سے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا اور امدادی سرگرمیوں میں مصروف ریسکیو اور ایمرجنسی اہلکاروں کی خدمات کو بھی سراہا۔

2026-07-23 33
Advertisement
Advertisement
Advertisement
×