آل پاکستان پیٹرول پمپ مالکان ایسوسی ایشن نے آج رات 12 بجے تمام پمپس بند کرنے کا اعلان کردیا۔
وائس چیئرمین پیٹرول پمپس اونرزایسوسی ایشن انعام الحق چوہدری نے ایک بیان میں کہا کہ مطالبات کی منظوری تک تمام پٹرول پمپ بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، آج رات 12 بجے سے پمپس پرپیٹرول اور ڈیزل کی سپلائی بند کردی جائے گی۔
انعام الحق نے کہا کہ حکومت کا غیر لچک رویہ کسی صورت قابل قبول نہیں، اب بھی وقت ہے حکومت ہوش کے ناخن لے، عوام کو مشکل میں نہیں ڈالنا چاہتے لیکن حکومت نے کوئی راستہ نہیں چھوڑا۔
پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی روزانہ قیمتوں کا تعین قابل قبول نہیں، پیٹرول ڈیلرز کو مارجن میں اضافہ ناگزیر ہے، موجودہ مارجن پرہمارا معاشی قتل ہے۔
2026-07-22 25










