بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

مومنہ اقبال نے ثاقب چدھڑ کے الزامات مسترد کر دیے، سنگین دعووں پر جواب

SerialKiller

مومنہ اقبال نے ثاقب چدھڑ کے الزامات مسترد کر دیے، شوہر کا بھی سنگین دعویٰ

لاہور: پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال نے مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کی جانب سے اپنے اور اپنی بہن سے متعلق لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد اور جھوٹا قرار دیا ہے۔

ثاقب چدھڑ کے ایک انٹرویو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مومنہ اقبال نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے اپنا مؤقف سامنے رکھا۔ اداکارہ نے انٹرویو کے ساتھ میزبان کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی اور دعویٰ کیا کہ پروگرام میں ان کے خلاف پیش کیے گئے مبینہ شواہد کی تصدیق بھی میزبان کی جانب سے کی گئی۔

مومنہ اقبال نے سوال اٹھایا کہ اگر یہ معاملہ عوامی سطح پر زیر بحث لایا جا رہا ہے تو متعلقہ شواہد بھی عوام کے سامنے رکھے جانے چاہئیں تاکہ لوگ خود فیصلہ کرسکیں کہ دعووں میں کتنی حقیقت ہے۔

اداکارہ نے مزید دعویٰ کیا کہ ان کے پاس ثاقب چدھڑ کے بعض وائس نوٹس اور ان کی اہلیہ کی جانب سے مبینہ طور پر کی گئی ریکارڈ شدہ فون کالز موجود ہیں، تاہم انہوں نے کہا کہ بعض وجوہات کی بنا پر وہ انہیں فی الحال منظر عام پر نہیں لاسکتیں۔

مومنہ اقبال نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ موجودہ صورتحال میں اللہ پر بھروسا رکھتی ہیں اور ثاقب چدھڑ کی جانب سے کیے گئے دعووں کو مسترد کرتی ہیں۔

مومنہ اقبال کے شوہر کا سنگین دعویٰ

دوسری جانب مومنہ اقبال کے شوہر حمزہ حبیب نے بھی سوشل میڈیا پر ایک اہم دعویٰ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر انہیں اور ان کی اہلیہ کو جان سے نقصان پہنچانے کے لیے شوٹرز کا انتظام کیا جا رہا ہے۔

حمزہ حبیب نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں دعویٰ کیا کہ لوگوں کو اپنے حق میں کرنے کی کوششیں ناکام ہونے کے بعد اب انہیں مبینہ طور پر قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

تاہم ان دعوؤں کی آزادانہ طور پر تصدیق سامنے نہیں آئی۔ فریقین کے درمیان جاری معاملے پر مزید پیش رفت سامنے آنے کے بعد صورتحال واضح ہوسکے گی۔

2026-09-08 27
Advertisement
Advertisement
Advertisement
×