بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

مومنہ اقبال کا شادی سے قبل شدید ذہنی دباؤ کا انکشاف

SerialKiller

فوٹو: فائل

لاہور: پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال نے اپنی زندگی کے ایک مشکل دور کا ذکر کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ شادی سے چند روز قبل وہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہوگئی تھیں اور ایک موقع پر خودکشی کا خیال بھی ان کے ذہن میں آیا۔

ایک حالیہ انٹرویو میں مومنہ اقبال نے بتایا کہ رکنِ صوبائی اسمبلی ثاقب چدھڑ کے ساتھ جاری تنازع کے دوران انہیں شدید ذہنی اذیت اور خوف کا سامنا کرنا پڑا۔

اداکارہ کے مطابق نجی نوعیت کا مواد سامنے آنے کے خدشے نے ان کی ذہنی کیفیت کو انتہائی متاثر کیا، یہاں تک کہ شادی سے تقریباً 12 روز پہلے وہ جذباتی طور پر اس قدر ٹوٹ چکی تھیں کہ زندگی ختم کرنے کے بارے میں سوچنے لگیں۔

مومنہ اقبال نے بتایا کہ اس مشکل وقت میں انہیں یہ خدشہ بھی لاحق تھا کہ ان کے منگیتر حمزہ شاید انہیں چھوڑ دیں گے، تاہم حمزہ نے مشکل حالات میں ان کا ساتھ دیا اور انہیں حوصلہ دیا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ منگیتر کی حمایت نے انہیں اس مشکل مرحلے سے نمٹنے کے لیے ہمت فراہم کی اور وہ اس کڑے وقت کا سامنا کرنے میں کامیاب ہوئیں۔

2026-09-17 25
Advertisement
Advertisement
Advertisement
×