بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

مون سون کے دوسرے طاقتور اسپیل کی پیشگوئی،الرٹ جاری

SerialKiller

فوٹو: فائل

نجاب میں مون سون بارشوں کے دوسرے اسپیل کا آغاز 19 جولائی سے متوقع ہے۔

 پی ڈی ایم اے نے 19 سے 23 جولائی تک بیشتر اضلاع میں تیز ہواؤں، گرج چمک اور موسلادھار بارشوں کا الرٹ جاری کرتے ہوئے بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ اور برساتی نالوں میں طغیانی کے خدشے کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں اور ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے، نالہ لئی، مری، گلیات اور برساتی نالوں میں طغیانی کا الرٹ کردیا گیا۔

راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیرآباد، فیصل آباد، خوشاب، سرگودھا، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب اور چنیوٹ میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

فیصل آباد، خوشاب، سرگودھا، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب اور چنیوٹ میں بھی موسلادھار بارش متوقع ہے۔ نورپور تھل، بھکر، میانوالی، لیہ، بہاولپور، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان، ملتان، خانیوال، لودھراں، مظفرگڑھ، کوٹ ادو، رحیم یار خان اور راجن پور میں 20 سے 24 جولائی تک بارش کا امکان ہے۔

اعلامیے کے مطابق شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں، بجلی کے کھمبوں اور نشیبی علاقوں سے دور رہیں، آندھی اور گرج چمک کے دوران محفوظ مقامات پر رہیں، ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔

2026-07-17 49
Advertisement
Advertisement
Advertisement
×