بورےوالا : وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن "سانجھی سبزی، سستی نہیں مفت" کے تحت مستحق خاندانوں کو مفت تازہ سبزیاں فراہم کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر وہاڑی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین ملک نے محکمہ زراعت آفس کا دورہ کیا، جہاں محکمہ زراعت کی سرکاری اراضی پر سبزیوں کی کاشت کے جاری عمل کا معائنہ کیا اور منصوبے پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ کاشت کے تمام مراحل بروقت مکمل کیے جائیں تاکہ تیار ہونے والی تازہ سبزیاں شفاف طریقۂ کار کے تحت مستحق خاندانوں میں مفت تقسیم کی جا سکیں۔انہوں نے کہا کہ "سانجھی سبزی، سستی نہیں مفت" منصوبے کا مقصد ضرورت مند خاندانوں تک تازہ، معیاری اور غذائیت سے بھرپور سبزیوں کی مفت فراہمی یقینی بنانا ہے۔ اس مقصد کے لیے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ زراعت باہمی تعاون سے منصوبے پر مؤثر انداز میں عملدرآمد کر رہے ہیں۔










