اکستان چین فارما سیوٹیکل بزنس ٹو بزنس سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اورچین کےصنعتکاروں کے درمیان 44 کروڑ ڈالر سے زائد مالیت کے معاہدے خوش آئند ہیں، پاکستان چین فارماسیوٹیکل شعبے کی اہم بی ٹو بی کانفرنس میں شرکت باعث مسرت ہے۔چینی اور پاکستانی کاروباری رہنماؤں کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتاہوں۔
تفصیلات کے مطابق حالیہ سرمایہ کاری سی پیک 2 کے فروغ کی جانب ایک اور اہم قدم ہے، میرا حالیہ دورہ چین نہایت کامیاب اور خوشگوار رہا، چین پاکستان کا نہایت قابل اعتماد اور مخلص دوست ہے، چین نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا، آج چین معاشی اور تزویراتی ترقی کے میدان میں دنیا کی نمایاں طاقت بن چکا ہے، عظیم کامیابی صدر شی جن پنگ کی بصیرت افروز قیادت اور چینی عوام کی مسلسل محنت کانتیجہ ہے۔
ان کا کہناتھا کہ سی پیک فیز ون کے تحت پاکستان میں 30ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کی گئی، چین نے بین الاقوامی فورمز پر پاکستان کےموقف کی ہمیشہ حمایت کی، صدرشی جن پنگ مدبر،دوراندیش اور متحرک رہنما ہیں، یہ پروگرام فارماسیوٹیکل صنعت کے فروغ کے حوالے سے نہایت اہم ہے، خطے میں حالیہ بحران نےنہ صرف اس خطے بلکہ پوری دنیا کو متاثر کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے خطے میں امن کیلئے اہم کردار ادا کیا، ایران اور امریکا کےدرمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت میں پاکستان نےثالث کاکردارادا کیا، مصالحتی عمل میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی انتھک کوششیں تاریخ میں ہمیشہ یادرکھی جائیں گی، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نےدنیا بھر میں اپنے ہم منصبوں سے رابطے کیے، اجتماعی اور مربوط کوششیں ہی امن کے قیام کا باعث بنیں، پاکستان اور چین کی دوستی ہمالیہ سے بلند،شہد سے زیادہ میٹھی اور فولاد سے زیادہ مضبوط ہے۔










