بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

پرامن احتجاج ہر جماعت کا حق، تشدد کی اجازت نہیں دی جائے گی: رانا ثنا اللہ

SerialKiller

فوٹو فائل

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ملک میں ہر سیاسی جماعت کو پرامن احتجاج کا حق حاصل ہے، تاہم کسی بھی صورت میں پرتشدد احتجاج کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ حکومت اور دیگر حلقوں کے درمیان پسِ پردہ رابطے جاری ہیں۔ ان کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے دو بنیادی مقاصد ہیں، جن میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی اور موجودہ حکومت کا خاتمہ شامل ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سہیل آفریدی اپنی تقاریر میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے بغیر واپس نہ آنے کی بات کر رہے ہیں، جبکہ عمران خان کی رہائی سے متعلق درخواستیں سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ میں زیرِ سماعت ہیں۔

وزیراعظم کے مشیر کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ اسلام آباد کی جانب مارچ کی بات کر رہے ہیں، تاہم حکومت پرامن احتجاج کے آئینی حق کو تسلیم کرتی ہے اور صرف تشدد کی صورت میں کارروائی ہوگی۔

صوبوں سے متعلق معاملے پر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ حکومت اس حوالے سے اپنا مؤقف اس وقت پیش کرے گی جب معاملہ پارلیمنٹ میں آئے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ حتمی فیصلہ حکومت نے نہیں بلکہ پارلیمنٹ نے کرنا ہے۔ ان کے مطابق ریفرنڈم سے متعلق اختیار پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے پاس ہے اور جب تک معاملے پر پارلیمنٹ میں بحث نہیں ہوتی، اس حوالے سے کوئی حتمی بات نہیں کی جا سکتی۔

2026-09-15 21
Advertisement
Advertisement
Advertisement
×