بانی: سید محمد حسنچیف ایڈیٹر: سید حسن وقار تراب

ڈپٹی کمشنر سارہ حیات کے زیر صدارت وزیراعلیٰ پنجاب کے مثالی گاؤں پروگرام کے حوالے سے اجلاس ہوا۔

SerialKiller

فوٹو: فائل

چکوال ( راجہ افتخار سے)  ڈپٹی کمشنر سارہ حیات کے زیر صدارت وزیراعلیٰ پنجاب کے مثالی گاؤں پروگرام کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔اجلاس میں بتایا گیا کہ متعلقہ اراکینِ اسمبلی کی نشاندہی پر حکومت پنجاب کی جانب سے ضلع چکوال و تلہ گنگ کے 15 دیہات کو مثالی گاؤں پروگرام کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ رواں مالی سال کے دوران ان دیہات میں گلیوں کی تعمیر، سیوریج، سٹریٹ لائٹس اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے منصوبوں پر عملدرآمد کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبوں پر کام بروقت شروع کرکے مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے جبکہ تعمیراتی کاموں میں اعلیٰ معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو بہترین بنیادی سہولیات میسر آ سکیں

2026-07-22 21
Advertisement
Advertisement
Advertisement
×